بھارتی اداکار اور سیاستدان وجے کی ریلی میں ہجوم کو کچلنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

 یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے اور اچانک دھکم پیل شروع ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے اور کچلے جانے کے باعث ہوئیں۔

‎ریاستی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریلی میں شدید افراتفری مچ گئی اور سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

‎وجے نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

‎امریکی بیری بیدا تباہ

شمالی کوریا کے کم نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کے تجربے کی نگرانی کی۔

پاکستان 22 رنز سے جیت گیا