شمع جونیجو کی اقوام متحدہ کے پاکستانی وفد میں موجودگی پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کے بعد ایف او نے خود کو دور کر لیا
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے وفد میں شمع جونیجو کی موجودگی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بحث کے بعد دفتر خارجہ (ایف او) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے خود کو اس معاملے سے دور کر لیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شمع جونیجو سرکاری وفد کا حصہ نہیں تھیں بلکہ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں تقریب میں شریک ہوئیں۔ ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پاکستان کے سرکاری وفود کی تشکیل اور نمائندگی صرف حکومت پاکستان کے ذریعے کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ شمع جونیجو کس حیثیت میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک تھیں۔ اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت اور دفتر خارجہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
زرائع کے مطابق اس معاملے پر دفتر خارجہ نے مزید کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

Comments