ویڈن کے سکول میں تلوار کے حملے میں جاں بحق ہونے والی 17 سالہ طالبہ کی شناخت ظاہر
سویڈن کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وسطی سویڈن کے شہر فاگرستا میں ایک ہائی سکول پر ہونے والے مہلک تلوار کے حملے میں جان سے جانے والی طالبہ کی عمر محض 17 برس تھی۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں پولیس نے کہا "اس واقعے میں جان سے جانے والی ایک 17 سالہ لڑکی تھی، اس کے خاندان کو مطلع کر دیا گیا ہے۔" تاہم مزید تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا گیا۔ واقعہ کیسے پیش آیا یہ واقعہ جمعے کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب سٹاک ہوم سے شمال مغرب میں واقع برنیل ہائی سکول میں کلاسیں جاری تھیں۔ 18 سالہ حملہ آور نے سکول پر تلوار سے حملہ کیا، جہاں تقریباً چار سے پانچ سو طلبہ زیرِ تعلیم تھے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ویسٹمن لینڈ کاؤنٹی حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے دو لڑکوں کی عمریں 12 اور 17 برس تھیں، جبکہ ایک تیسرا نوجوان معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو سکول میں کارروائی کے دوران گولی مار کر گرفتار کر لیا گیا، اگرچہ فائرنگ کے باوجود وہ زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے واضح کیا کہ اس بات...